پاک فوج کا دستہ تربیتی مشن پر سعودی عرب روانہ ہوگا، آئی ایس پی آر

 
0
393

راولپنڈی، فروری 16 (ٹی این ایس):  پاک فوج نے مختلف خلیجی ریاستوں سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے سلسلے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ پاک فوج کا دستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓآئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ دفاعی و سیکیوٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تسلسل میں پاکستان پاک فوج کا دستہ تربیتی اور مشاورتی مشن پر بھجوائے گا۔ خصوصی دستہ یا پہلے سے موجود فوجی جوان سعودی عرب کے علاوہ کہیں اور تعینات نہیں ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سعودی عرب کے علاوہ خلیج تعاون کونسل اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون قائم رکھے ہوئے ہے۔