آرمی چیف کی قبائلیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت

 
0
347

راولپنڈی، فروری 16 (ٹی این ایس):  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے قبائلیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اب متاثرین کو معاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈ درکار نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹاکے قبائلی بھائیوں کی ہرممکن تعاون کی ہدایت دی ہیں۔ اب متاثرین کو معاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈ درکار نہیں ہوگا بلکہ ان کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہی بطور شناخت استعمال ہوگا۔