پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217ویں کور کمانڈرز کانفرنس، جیو سٹرٹیجک اور ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر

 
0
477

راولپنڈی جنوری 08 (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں جیو سٹرٹیجک اور ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پیشرفت، پاک۔افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل، مشرقی سرحدوں کی صورتحال، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم اور علاقائی امن کیلئے کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔