ملتان روڈ ، مسافر ہائی ایس اور سکول وین میں شدید تصادم 2طلباء اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق , 11افراد شدید زخمی

 
0
880

جلالپورپیروالا،فروری 16(ٹی این ایس): جلالپورپیروالا علی پور موڑ کے قریب ہائی ایس اورسکول وین  کے درمیان شدید تصادم کے نیتجے میں 2طلبا اور ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ 11طلبا شدید زخمی ہو گئے  تفصیلات کے مطابق  بروز جمعہ تیز رفتار مسافر ہائی ایس بچوں کوسکول  لے جانے والے کیری ڈبہ کے اوپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کے ڈرائیورعارف سمیت پہلی دوسری کلاس کےطالب علم  کامران،فرحان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گیارہ شدید زخمی طالبعلموں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد  وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورریفرکردیا گیا۔

زرائع کے مطابق سکول وین بچوں کو نواحی علاقہ غازی پور سے جلالپور پبلک سکول لے ارہی تھی کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہو گئ۔ حادثہ تیز زفتاری کے باعث پیش آیا۔  ہر طرف سوگ کا سماں ہے حادثے کی اطلاع پرپولیس 1122 پٹرولنگ پولیس اسسٹنٹ کمشنر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے  ورثا کے حوالے کردی گئیں پولیس نے مسافر وین کو اپنی تحویل میں لے کر ابتدائی کاروای کا شروع کردی۔