پاکستان میں جماد الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جماد الثانی پرسوں بروز اتوار کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی

 
0
363

کراچی فروری 16 (ٹی این ایس) پاکستان میں جماد الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس کا انعقاد جماد الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان کی جانب سے جماد الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم جماد الثانی پرسوں بروز اتوار کو ہوگی۔