شریف باپ بیٹی قوم کوبے وقوف بنانا بند کریں ٗعمران خان

 
0
314

اسلام آباد فروری 17(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف باپ بیٹی قوم کوبے وقوف بنانا بند کریں ٗانصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے داری ہے ٗریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کے پابند ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کرنے کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے داری ہے اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کے پابند ہیں
جبکہ شریف خاندان کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لے کر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار
دے دیا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدلیہ اور عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے والوں کو جنوبی افریقہ کی طرف دیکھنا چاہئے جہاں افریقن نیشنل کانگرس نے کرپشن کے الزامات پر اپنے لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا ووٹ لیکر منتخب ہونا اْسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔