مریم اورنگزیب کا معروف فنکار مطلوب الرحمن کہ انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
495

اسلام آبادفروری 17(ٹی این ایس)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن کہ انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہ اکہ مطلوب الرحمن زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے اور بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انہوں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے شاندار کردار اپنی بھرپور صلاحیتوں سے انجام دئیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ زکوٹا جن کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کو ہنسانے والا مطلوب الرحمن آج سب کو رلا گیا،ان کے مداح ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔مریم ارنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔