بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
282

واشنگٹن فروری 17(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری نے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی، پاک امریکہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر د تبادلہ خیال کیا۔