ترک سفیر کی وفاقی دارلحکومت میں انٹرنیشنل فٹسال کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعریف

 
0
361

اسلام آباد فروری 18(ٹی این ایس)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اسلام آباد میں پاکستان کی تایخ کا پہلا انٹرنیشنل فٹسال کپ جمعہ 16فروری سے شروع ہوگیا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے برازیل، ترکی اور نیپال کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ ۔

دو روزہ ٹورنامنٹ میں پاکستان سویٹ ہوم سمیت بیس سکولوں کے مابین مقابلوں کا  انعقاد ہوااس موقع پر برازیل اور نپیال کی ٹیموں نے  بھی نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ  بڑھایا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ترک سفیر نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹسال کے کامیاب انعقاد پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہے کیونکہ سپورٹس جیسی سرگرمیاں نوجوانوں کو آپس میں محبت کا پیغام  دیتی ہیں۔