پشاور ،سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے دولاکھ روپے ہتھیانے والے دو ملزموں کو گرفتار

 
0
300

پشاورفروری 18(ٹی این ایس) پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے دولاکھ روپے ہتھیانے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو پھندو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ،ملزموں نے لڑکی کی ویڈیوزاور تصاویرنیٹ پرڈالنے کی دھکمی دیکر لڑکی سے دو لاکھ روپے وصول کیے،ملزموں نے مزید رقم نہ دینے پرلڑکی کی ویڈیوزاورتصاویر نیٹ پر اپ لوڈ کیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔