لاہور‘بارہ سالہ بچے سے گولی چل جانے سے تین سالہ بچہ جاں بحق

 
0
278

لاہور فروری 18 (ٹی این ایس)لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں بارہ سالہ بچے سے غلطی سے گولی چل جانے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیاہے کہ بارہ سالہ بچے کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پستول سے اچانک گولی چل گئی جس سے سامنے کھڑا تین سالہ بچہ اسد موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واقعہ کے بعد بچہ موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے بچے کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔