امریکی انتخابات میں مداخلت کے حقائق سامنے نہیں آئے ،روس

 
0
265

ماسکو فروری 18(ٹی این ایس)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزمات میں حقائق سامنے نہیں لائے گئے، امریکا نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کرنے کے معاملے پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات میں حقائق سامنے نہیں لائے گئے، حقائق کے بغیر مفروضوں کی کوئی حیثیت نہیں۔سرگئی لاروف نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی پر تعاون کرنے کے بجائے امریکا بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، روس نے امریکی انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی مبینہ روسی مداخلت کی وضاحت کر دی تھی۔امریکا نے گذشتہ روز امریکی انتخاب میں مداخلت کے الزام میں تیرہ روسیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔