میلانیا کی ناراضگی برقرار،امریکی صدر ٹرمپ کو پھرشرمندگی کا سامنا

 
0
367

واشنگٹن فروری 18(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے، اس بات کا ثبوت ایک بار پھر کیمرے میں آنکھ میں محفوظ ہو گیا ۔ جب میلانیانے اپنے شوہر کا ہاتھ نہ تھاما اور ایک بار پھر ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی ٹرمپ نے حسب معمول میلانیاکا ہاتھ تھامنا چاہا تو انہوں نے بھی اپنی عادت کے مطابق پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں۔یہ صورتحال ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئی اور کیمرے کی آنکھ نے تمام مناظر محفوظ کر لیے