کپتان کی تیسری شادی ،عائشہ گلالئی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

 
0
305

اسلام آباد ،فروری 19(ٹی این ایس):پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی یہ شادی چلے اور ان کی طلاق نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کسی کو بھی ان کے اس ذاتی معاملے سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ہماری یہی دعا ہے کہ بس اس مرتبہ ان کی طلاق نہ ہو ،کیونکہ نوجوان نسل اپنے لیڈرز کو دیکھتی ہے اور ان سے سیکھتی ہے ، ایسے میں طلاق کا رجحان نہیں بڑھنا چاہئیے ۔میں تیسری شادی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کروں گی ۔ مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ملک میں غریب عوام کے اور بھی بہت سے مسائل ہیں ہمیں ان پر دھیان دینا چاہئیے۔