عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، فواد چوہدری

 
0
403

اسلام آباد ،فروری 19(ٹی این ایس):رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقرباء نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔