اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، برطانوی وزیراعظم کا مسجد کا دورہ

 
0
385

لندن،فروری 19(ٹی این ایس):اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کیلیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کیلیے کھول دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔