قانونی ماہرین نے قصور میں بچی زینب سمیت سات بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والےانسان نما درندہ ،عمران علی کو سر عام پھانسی دئے جانے کا مطالبہ

 
0
440

اسلام آباد، فروری 19 (ٹی این ایس): قانونی ماہرین نے قصور میں ایک آٹھ سالہ بچی زینب سمیت سات بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے سنگین اور دلخراش جرائم میں ملوث انسان نما درندہ ،عمران علی کو سر عام پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اس نوعیت کے جرائم کے انسداد کے لئے ضروری ہے کہ آئین میں ترمیم کر لی جائے۔

 ٹی این ایس سے نشر ہونے والے ٹاک شو “سیاہ سیاست” میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قانون دان عمران بلوچ نے کہا ہے کہ اگرچہ عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی ہے جسکا وہ مستحق ہے تاہم یہ سزائ سر عام دی جانی چائے اور اسکی گنجائش بھی موجود ہے۔

 ہفتہ کے روز کوٹ لکھپت جیل میں عدالت نے مجرم کو سات سال قید،چار بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنائی ہے۔
عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ زینب کے والدین کا مطالبہ اور اسلام کا تقاضہ بھی سرِ عام سزاء کا ہے چنانچہ مجرم کو سرِ عام سزائے موت دیکر دوسروں کے لئے نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔