موجودہ حکومت، فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کے طفیل اب ملک میں امن اور کھیل و ثقافت کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے، وزیرِ اطلاعات

 
0
1572

اسلام آباد، فروری 19 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پینتیس سال کے دوران دہشت گردی نے ملک میں کھیل ،ثقافت اور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کو دیمک کی طرح نقصان پہنچایا تاہم موجودہ حکومت، فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کے طفیل اب ملک میں امن اور کھیل و ثقافت کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔

 انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوش ہے کہ پرانی رونقیں لوٹ آئیں۔ صحافیوں کے حقوق کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے محفوظ بنانے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے، صحافیوں نے ملکی امن کے لئے بڑی قربانیاں پیش کیں۔

 مریم اورنگزیب نے اس موقع پر عمران خان کی شادی پراپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ صرف تیسری شادی مبارک ہوبلکہ ہم انھیں پرمسرت اور پر سکون زندگی کی دعائیں بھی دیتے ہیں۔