برازیل انٹرنیشنل فٹسال کپ کا 2018فاتح، میزبان پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، سینٹر ظفر الحق کا فاتح ٹیم کو مبارکباد اور ٹورنامنٹ میں شریک دیگر غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا شکریہ

 
0
448

اسلام آباد، فروری 19 (ٹی این ایس): دارالحکومت میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹسال کپ 2018 میں برازیل نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ٹورنامنٹ میں ترکی اور نیپال کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔

 اختتامی تقریب میں میوزک کا تڑکا لگا تو شائقین کے ساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی جھوم اٹھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سینٹرراجہ ظفر الحق نے برازیل کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برازیل پاکستان کا بہت اچھا دوست ہے، پاکستان مہمان نواز اور پر امن ملک ہے۔

 قائد ایوان سینیٹ کامزید کہنا تھا کہ امید ہے برازیل کے کھلاڑی فٹسال کے فروغ کے لیے دوبارہ بھی پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت پر ترکی اور نیپال کے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔