روس کے خطہ اغستان کے گرجا گھر پر فائرنگ ،سعودی عرب کی مذمت

 
0
1463

ریاض فروری 20(ٹی این ایس)سعودی عرب نے روس کے علاقے داغستان میں گزشتہ روز ایک گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک داغستان میں گرجا گھر پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے اور اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتا ہے۔خیال رہے کہ روس کے علاقے داغستان کے شمالی قفقاز میں گرجا گھر میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے 5 خواتین کو ہلاک کر دیا جبکہ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق داغستان کی مسلم اکثریتی علاقے کزلیار میں گرجا گھر میں موجود عبادت میں مصروف افراد پر فائرنگ کر دی۔