مکہ میں آوارہ اونٹ نے تباہی مچا دی، لاشوں کے ڈھیر لگا دیئے

 
0
547

, سعودی عرب ،مکہ میں آوارہ اونٹ کے سبب سنگین حادثہ میں 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی
مکہ مکرمہ ستمبر 23 (ٹی این ایس): سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کی شاہراہ پر آوارہ اونٹ کے سبب سنگین حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اللیث ، غمیقہ شاہراہ پر پیش آیا۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق حادثے میں 3 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثہ شاہراہ پر آجانے والے اونٹ کی وجہ سے پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار گاڑی شاہراہ پر نکل آنے والے اونٹ سے ٹکرا گئی اسی اثناء ٹکرانے والی گاڑی کے پیچھے آنے والی دو اور گاڑیاں اس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔