ترکی کا مقابلہ کرنے کے لیے کردوں کی شامی حکومت سے معاہدے کی تردید

 
0
355

دمشق فروری 20(ٹی این ایس) شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کا مقابلہ کرنے والی کردملیشیا کرد پروٹیکشن یونٹ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرد ملیشیا نے ترکی کا مقابلہ کرنے کے لیے اسدی فوج کے ساتھ ساز باز کرلیا ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق کرد فورسز کے ترجمان نوری محمود نے ٹیلیفون پربرطانوی خبررساں ادارے کو بتایاکہ ان کے اور شامی فوج کے درمیان عفرین میں باہمی تعاون کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شامی فوج کو عفرین میں آنے اور سرحد کا کنٹرول ہاتھ میں لینے کی درخواست کی تھی۔