شامی فوج کی عفرین میں آمد کا خیرمقدم،اب مقابلہ ہوگا،ترکی کی دھمکی

 
0
499

انقرہ فروری 20(ٹی این ایس)ترکی نے عفرین میں شامی فوج کے داخلے کاخیر مقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ اگر شامی فوج کرد جنگجوؤں کے دفاع کے لیے آئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اگر شامی فوج کردوں کے دفاع کے لیے وہاں آئی تو ترک فوج کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ چاوش اوگلو نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عفرین میں شامی فوج کے داخلے پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں مگر شامی فوج کو ہمارے ساتھ مل کر کرد ملیشیا کو کچلنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شامی فوج کردوں کے دفاع کے لیے وہاں آئی تو ترک فوج کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔