حکومت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر کے پری پول رگنگ کر رہی ہے،منظور وٹو

 
0
299

لاہور،فروری 20 (ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مرکزی اور صوبائی حکومت قومی اور صوبائی حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر کے پری پول رگنگ کر رہی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومتیں ذاتی پسند کی بنا پر قومی اور صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہیں اور سیاسی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں تقسیم کر رہی ہیں جو پری پول رگنگ کی انتہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چھ ماہ پہلے ہی ترقیاتی منصوبے بند کروا دیئے تھے اور اب (ن) لیگ کی حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وہ (ن) لیگ کی پری پول رگنگ کا نوٹس لے۔