جرمن سفیر کا سی ایم ایچ سیالکوٹ  میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی

 
0
281

سیالکوٹ،فروری 20 (ٹی این ایس):جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی عیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جرمن سفیر کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ لوگ بھارت کیجانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ2018 میں اب تک بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 150 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں 9 بے گناہ شہری شہید اور 40 زخمی ہوچکے ہیں۔2017 میں بھارت کی جانب سے 1900 سے زائد بار سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔