دنیا بھر میں مادری زمان کا عالمی دن منایا گیا

 
0
410

لاہور فروری 21(ٹی این ایس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن ( انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے ) گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔17 نومبر 1999ء کو یونیسکو نے انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے منانے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قرار داد منظور کروائی تھی جس کی روشنی میں 21 فروری سال 2000ء کو پہلی بار مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔