سرگودھا‘شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تین تھانوں کے اشتہاری کو پولیس نے ہوٹل سے گرفتار کر لیا

 
0
339

سرگودھا فروری 21(ٹی این ایس)شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تین تھانوں کے اشتہاری کو پولیس نے ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق محکمہ بہبود ابادی کا ملازم احسان قادر تین تھانوں ساہیوال،ترکھانوالہ، قادر پور کو فراڈ،نوسر بازی اور دیگر الزامات کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا جس نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لئے شناختی کارڈ دیا جو بلاک ہونے پر پولیس بلوائی گئی جس نے گرفتار کر لیا جو کہ الگ الگ مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری نکل آیا جسے تھانہ ساہوال حوالات میں بند کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔