جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی سکریننگ کا عمل شروع 

 
0
240

لاہور فروری 21(ٹی این ایس)جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی سکریننگ کا عمل شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کیلئے سکریننگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ،ابتدائی طور پر 5 جیلوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، جس میں لاہور کی دو جیلیں اور گجرانواں کی کی جیلیں شامل ہیں۔آئی جی جیل شاہدسلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب ایڈز پروگرام کے تحت سکریننگ شروع کی گئی ، ایڈز کے مریضوں کا فوری علاج کرایاجائیگا۔