عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ،محبوب پارک جمخانہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی، پری کوارٹر فائنل میں وحدت ایگلٹس کلب کو شکست 

 
0
844

لاہور فروری 21(ٹی این ایس)پہلے عامر حیات خان روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں محبوب پارک جمخانہ کلب نے وحدت ایگلٹس کلب کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں وحدت ایگلٹس نے پہلے کھیل کر 24.2اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے عبداتواب 35اور تقی حیدر بلگرامی 19رنز کے ساتھ نمایاں رہے محمد راشد نے 3، محمد ذیشان نے 2، حسن قدیر، جمشید سلمان، حارث نصیر اور عثمان عابد نے 1,1وکٹ حاصل کی محبوب پارک جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا علی زریاب آصف نے آوٹ ہوئے بغیر57، حسن قدیر نے 46اور محمد مدثر نے 24رنز بنائے ریحان رؤف نے 2وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے محمد راشد بہترین باولنگ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔