صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
336

لاہور جون 21 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اور سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا۔ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کو مقدم سمجھا۔ گزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔ کرپشن کر کے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کیا گیا اور ملک غریب سے غریب تر ہوتا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔