آئی جی پنجاب کا عابد باکسر سے متعلق جواب دینے سے گریز

 
0
333

لاہور، فروری 21 (ٹی این ایس):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری اور پاکستان لائے جانے سے متعلق جواب دینے سے انکار کردیا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر سے متعلق سوال کیا تو آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ عابد باکسر سے متعلق بات کرنے کا موقع نہیں یہاں کھیلوں سے متعلق بات ہو رہی ہے ۔