اداروں کے تصادم میں ملک کی تباہی ہے ،ملک کی سیاسی صورتحال سے چین کے اعتماد کود ھچکا لگا: مولانا فضل الرحمان

 
0
331

لاہور، فروری 22 (ٹی این ایس): جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال سے چین کے اعتماد کود ھچکا لگا ہے، ایک دوسرے پر گند ڈالنے کی سیاست کوعالمی ترجیحات کے تناظرمیں دیکھنا چاہیے-ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ اداروں کے تصادم میں ملک کی تباہی ہے، سوال یہ ہے کیا کہ ادارے ہمیشہ پارلیمنٹ کے خلاف استعمال ہوں گے فیصلوں سے عداوت کی بونہیں آنی چاہیے-انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہو، یا کوئی اور ادارہ، سب کواپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، فیصلوں سے عداوت کی بونہیں آنی چاہیے یہاں کسی ادارے کے خلاف تجزیہ دیں، تو آپ کوغدارکہہ دیا جاتا ہے‘کیا ہمیشہ سیاست دانوں کی تضحیک کی جائے گی-انھوں نے کہا کہ اس وقت بیرونی محاذ پر ہمیں کئی چیلنجز درپیش ہیں-آج امریکا بھارت کے ساتھ ہے، ہمارے ساتھ نہیں، آج امریکا بھارت کے ذریعے چین کو کاﺅنٹرکرنا چاہتا ہے افغانستان بھارت کی لابی میں ہے‘ ان حالات میںپاکستان کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے ہوںگے-مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایرانی صدر بھارت کے سال میں دو دورے کر چکے ہیں، ایران بھارت کو برادر ملک کہہ رہا ہے‘ہمیں سفارتی محاذ پر مربوط اقدامات کرنے ہونگے-انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال سے چین کے اعتماد کود ھچکا لگا ہے، امریکا نے بھارت سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔

کیا ادارے ہمیشہ پارلیمنٹ کے خلاف استعمال ہوں گے، تصادم میں ملک کی تباہی ہے۔ سیاست کوعالمی ترجیحات کے تناظرمیں دیکھنا ہوگا۔