لابنگ پر یقین نہیں رکھتا جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں‘ حسن مراد

 
0
307

لاہور فروری 22(ٹی این ایس)سینئر کامیڈین حسن مراد نے کہا ہے کہ لابنگ پر یقین نہیں رکھتا جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آ ج بھی ایسے ڈرامہ ڈائریکٹر اورپروڈیوسر موجود ہیں جو اسٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔میں لابنگ پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اپنی مرضی کا مالک ہوں اور جہاں اچھا کردار ملتا ہے وہاں اسٹیج ڈرامہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل سے مزاحیہ شوسے میری پہچان پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ،ٹی وی ایک بڑا سکوپ رکھتا ہے جس کے ذریعے کسی بھی فنکار کو جلد ملک گیر شہرت حاصل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ پرنٹ میڈیا کا کردار بھی نمایا ں ہے جو فنکاروں کو پرموٹ کرتا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔