بحرین میں انسانی حقوق کے معروف کارکن کو پانچ برس قید کی سزابحرین

 
0
351

شواشنگٹن فروری 22(ٹی این ایس)سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے یمن میں کیے گئے فضائی حملوں اور قید خانوں میں مبینہ زیادتیوں پر تنقیدی ٹوئیٹ کی پاداش میں بحرین کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے معروف کارکن، نبیل رجب کو پانچ برس قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْن کے خلاف عائد کیے گئے الزامات میں ایک ہمسایہ ملک اور قومی اداروں کے خلاف ہتک آمیز کلمات کا استعمال شامل ہے۔ 2011میں جمہوریت نواز احتجاج کے دوران رجب نے ایک سرکردہ کردار ادا کیا تھا، ایسے میں جب خطے بھر کے ملکوں میں مظاہرے جاری تھے۔تب سے اْنھیں کئی بار قید کیا گیا اور فیصلے سے قبل، ٹیلی ویڑن انٹرویو میں بیان دینے پر وہ دو سال کی جیل کاٹ رہے تھے۔رجب انسانی حقوق مرکز بحرین کے صدر ہیں، جنھوں نے اپنے مقدمے کو انصاف کا مذاق قرار دیا ہے۔