وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد سمیت 17 پولیس افسران کو ترقیوں سے نواز ا

 
0
396

اسلام آباد، فروری 22 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد سمیت 17 پولیس افسران کو ترقیاں دیدی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں انسپیکٹر جنرل اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری بھی ہیں جو گریڈ 20 میں تھے۔ ان سب افسران کو گریڈ 21 میں ترقی سے نوازا گیا ہے۔
نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اغلے احکامات تک سلطان اعظم تیموری آئی جی آئی سی ٹی کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
ترقی پانے والے افسران میں شاہد حیات خان، غلام نبی میمن، احسان صادق، بی اے ناصر، غلام رسول زاہد، محمد عامر، ذوالفقار خان، جہانزیب خان جوگیزئی، امیر احمد شیخ، کنور شاہ رخ، خالد محمود، شاہد حنیف، نجف قلی مرزا، ملک ابو بکر، خدا بخش، علی عامر ملک، منظور سرور چوہدری، اور سید امتیاز الطاف شامل ہیں