طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے ،چیئر مین سینٹ رضا ربانی

 
0
416

اسلام آباد،فروری 23 (ٹی این ایس):چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ایم ایل (ن)کے سینیٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا اثر سینیٹ کے امیدواروں پر نہیں پڑے گا ٗامیدوار الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ٗ پارلیمانی بورڈ نے جو ٹکٹ جاری کئے تھے وہ ایک طرف رکھ کر نئی لسٹ بنائی اور میں نے بطور چیئرمین اس پر دستخط کئے۔ اس کے بعد میں خود چار پانچ افراد کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشاورت سے فیصلہ کریں گے، اب پتہ چلا ہے کہ یہ ٹکٹ بھی مسترد ہو گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے میں امیدواروں پر اس کا اثر نہیں پڑتا۔ فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات معطل ہوئے تو لمبے عرصے کے لئے پارلیمان کی بالادستی اور پولیٹیکل سٹرکچر خطرے میں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں۔