نقیب قتل کیس، اسٹیٹ بینک کا ملزم را انوار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

 
0
478

کراچی فروری 23(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسٹیٹ بینک نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کراچی میں بے گناہ نقیب اللہ کو قتل اور متعدد غیرقانونی انکاؤنٹرز کرنے والے ملزم راؤ انوار کے خلاف کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت جس کے حکم پر ملزم کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،
جس کے بعد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ نے راؤ انوار کے مفرور ہونے کے بعد اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا بعد ازاں وزارت داخلہ سے بھی احکامات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی۔