افغانستان: مختلف علاقوں میں خودکش حملوں میں 18 فوجیوں سمیت 21 افرادہلاک، متعدد زخمی

 
0
340

کابل، فروری 26 (ٹی این ایس): افغانستان کے مختلف حصوں میں خودکش حملوں میں 18 فوجیوں سمیت 21 افرادہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی صوبے فرح میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک چوکی پرحملے میں کم ازکم 18فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

صوبہ ہلمند میں دو خودکش کار بم دھماکوں میں دو فوجی ہلاک اور بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں کابل کے سفارتی علاقے میں ایک خودکش بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا جس سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔