سعد رفیق کی طرف سے فواد چوہدری کو جھوٹے الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

 
0
292

لاہور، فروری 26 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری کو جھوٹے الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے نوٹس میں فواد چوہدری سے ان کے بیان پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق پر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہونے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے لینڈ مافیا کے رکن ہیں جنہوں نے عام عوام کی جائیداد کو ان سے چھینا ہے۔

قانونی نوٹس میں خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ یا تو فواد چوہدری اپنے الزامات کو ثابت کریں یا 14 دنوں کے اندر عوامی سطح پر معافی مانگیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر خواجہ سعد رفیق ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔