ایف آئی اے شوبز ستاروں کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا

 
0
256

راحت فتح علی خان ،نور اور صبا قمر کا انکم ٹیکس آڈیٹ شروع ، سٹیٹ بینک سے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات مانگ لی گئیں
لاہور، فروری 27 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شوبز ستاروں کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان اور فلم سٹار نور اور اداکارہ صبا قمر کا انکم ٹیکس آڈیٹ شروع کر دیا ہے۔تینوں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا کہ سال 2016ء کے انکم ٹیکس گوشواروں میں جو سالانہ رقم ظاہر کی ہے کیا وہ حقیقی ہے کہ نہیں؟۔سٹیٹ بینک کو ایف بی آر نے تینوں فنکاروں کے حوالے سے خط لکھ کے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات مانگ لیں ہیں۔