خیبرپختونخوااسمبلی میں مختلف محکموں کے پراجیکٹس میں کام کرنیوالے4ہزار800سے زائدملازمین کی مستقلی کا بل متفقہ طور پر منظور

 
0
532

پشاور، فروری 27 (ٹی این ایس):خیبرپختونخوااسمبلی نے مختلف محکموں کے پراجیکٹس میں کام کرنیوالے4ہزار800سے زائدملازمین کی مستقلی کا بل متفقہ طور پر منظورکرلیاہے۔ بل کے تحت کیپیسٹی بلڈنگ آف پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،اسٹبشلمنٹ آف ایم اینڈای سسٹم،سسٹیبل ڈویلپمنٹ یونٹ،پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، اربن پالیسی یونٹ،پراونشل ری کنسٹرکشن وبحالی اینڈ،اسٹبشلمنٹ آف ایمرجنسی ریسکیو سروس،اسٹبشلمنٹ پلاننگ ،مایٹرنگ اینڈ ایولوشن ونگ ریسکیو1122 ، رول بیک ملیریا کنٹرول پروگرام،پرائم منسٹرپروگرام فار پرونشن اینڈکنٹرول آف ہیپاٹائٹس،اسٹبلشمنٹ آف فنانس مینجمنٹ سیل ان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، اسٹبلشمنٹ آف سیف بلڈٹرانسفیوژن،سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انشیٹیوخیبرپختونخوا،ہائرایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم،پی ایم یو،کمپیوٹرائزیشن آف آرمز لائسنس،آئی سی ٹی،ٹریف کنٹرول مینجمنٹ سسٹم اینڈایف ایم ریڈیو،اسٹبشلمنٹ آف چڑیاگھرپشاور،اسٹبشلمنٹ آف انجینئرنگ ونگ ان سپورٹس،ٹورازم،آرکیالوجی،یوتھ افیسراورمیوزم ڈیپارٹمنٹ سمیت 58پراجیکٹ میں کام کرنیوالے چارہزار835 ملازمین مستقل کئے جائینگے۔
بل کے تحت ملازمین کی مستقلی کے بعد ان کی سینیارٹی برقراررکھی جائے گی اور جوپہلے تعینات ہوہواس کوسینئرتصورکیاجائے گا۔