لانڈھی جیل میں قیدی کی مبینہ تشدد کے ذریعے ہلاکت کا معاملہ ، وزیر جیل خانہ جات لانڈھی جیل پہنچ گئے

 
0
332

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ مکمل تحقیقات تک معطل ، جب تک واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک لانڈھی جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل رہیں گے
کراچی ،فروری 27 (ٹی این ایس):
لانڈھی جیل میں قیدی کی مبینہ تشدد کے ذریعے ہلاکت کا معاملہ ، وزیر جیل خانہ جات لانڈھی جیل پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ مکمل تحقیقات تک معطل ، جب تک واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک لانڈھی جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل رہیں گے ، قیدی کے ورثاء کو انصاف فراہم کریں گے :وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسین لنجار۔

تفصیلات کے مطابق ؛ لانڈھی جیل میں کچھ عرصہ قبل پولیس کے مبینہ تشدد میں ہلاک قیدی عارف عیسی کے واقعے کے اصل محرقات تک پہنچنے کیلئے انکوائری تیز کردی گئی ہے ، اس سلسلے میں وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجا نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا ، انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ جیل سپریڈنٹ عمران علی گوپانگ کو معطلی کے احکامات جاری کیے ، وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ قیدی کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات تک اسسٹنٹ جیلر معطل رہیں گے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ڈی آئی جی جیل قاضی نظیر واقعے کے اصل محرقات کی تہہ تک تحقیقات کریں گے اور قیدی کے ورثاء کو انصاف فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ کو کسی قیدی پر جیل کے اندر تشدد کی اجازت نہیں دیں گے ۔