انتظار قتل کیس کی واحد گواہ ہوں،مجھے تحفظ فراہم کیا جائے،مدیحہ کیانی کا ویڈیو پیغام

 
0
10463

کراچی فروری 28(ٹی این ایس)انتظار قتل کیس کی گواہ مدیحہ کیانی کا ویڈیو پیغام آنے کے بعد کیس نے نئا رخ اختیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کی دوست مدیحہ کیانی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔مدیحہ کیانی نے انتظار قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔مدیحہ کیا نی نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انتظار کو باقاعدہ پلان کے تحت قتل کیا ہے۔مدیحہ کا کہنا تھا کہ انتظار پہلے بھی کہتا تھا کہ میری جان کو خطر ہ ہے اور میری گاڑی کا پیچھا کیا جاتا ہے۔مدیحہ کیا نی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ تھا اس لئے اتنا عرصہ میڈیا پر نہیں آئی۔اور میری فیملی نے بھی مجھے میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔مدیحہ کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رخ نامی لڑکی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ماہ رخ کے والد انتظار کے والد کو قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ماہ رخ انتظار سے بھی کہتی تھی کہ میرا بھائی پولیس آفیسر ہے اور میرا خاندان بہت اثر و رسوخ رکھتا ہے۔مدیحہ کیانی کا مزید کہنا تھا کہ میں انتظار قتل کیس کی واحد گواہ ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔