سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف بھوک ہڑتال، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

 
0
287

شیخوپور ہ مارچ 1 (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم پی اے عارف سندھیلہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق عارف خان سندھیلہ کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھوک ہڑتال کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔نواز شریف نے عارف سندھیلہ سے کہا کہ نواز لیگ کو آپ جیسے مخلص اور بہادر ساتھیوں پر فخر ہے، ہماری ایسے کارکنوں سے وابستگی تا قیامت قائم رہے گی۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی عارف خان سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور پارٹی قائد سے بے لوث محبت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔