وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
285

لاہور ،مارچ 1( ٹی این ایس): وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ غیر قانونی اضافہ کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پراضافہ کر کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دے۔