اسلام آباد ٹریفک کی طرف سے آزمائشی طور پر ای ٹکیٹنگ کا  آغاز،  جس  سے صرف 30 سیکینڈ میں چالان  ہوا کرے گا

 
0
394

اسلام آباد،  مارچ 01 (ٹی این ایس): اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایک اور انقلابی اقدام،شہریوں کی سہولت کیلئے آزمائشی طور پر ای ٹکیٹنگ کا  آغاز کردیا گیا ہے جس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کا 30سیکنڈ میں چالان حاصل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

سر دست 70تربیت یافتہ افسران کوسٹی زون میں تعینات کر دیا گیاجوسٹی زون کے  10مختلف مقامات پراس نظام پر عمل کرینگے، اسلام آبادمیں شہریوں کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے علاوہ 1760مقامات پرجے کیش پوائنٹس پر جرمانے کی رقم جمع کرانے کی سہولت میسر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اور ان کے قیمتی وقت کوبچانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آزمائشی طور پر ای ٹکیٹنگ کا

آغاز  کرآغازکر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ٹریفک پولیس کے 70آفیسرز کو خصوصی تربیت دیکرسٹی زون میں تعینات کیا گیا ہے

سسٹم کے آغاز میں کلثوم پلازہ ،دامن چوک،فیصل چوک،میلوڈی چوک،زیروپوائنٹ،ایف ایٹ ایکسچینج چوک،سیکرٹریٹ چوک ،ریڈیو پاکستان چوک،ڈھوکری چوک،آبپارہ چوک میں سسٹم کا عمل شروع کر دیاگیا ہے،اس سسٹم کے تحت وائلیشن کرنیوالا شہری 30سیکنڈ کے اندرموقع پر ہی اپنے جرمانے کی رقم ادا کرکے اپنا چالان واپس حاصل کر سکے گا،نیشنل بینک آف پاکستان کے علاوہ 1760مقامات پرپوائنٹس پر جرمانے کی رقم جمع کرانے کی سہولت میسر کی گئی ہے،اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے قیمتی وقت کوبچانا تاکہ شہری با آسانی بغیروقت ضائع کئے اپنے چالان واپس حاصل کر سکیں،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مظلوب  کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری جو کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بانی ہیں کی خصوصی مدد اور تعاون سے ممکن ہوا اورشہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنااسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔