اسلام آباد،مارچ 02(ٹی این ایس): ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نجی کمپنی ایم ٹی جی کے ڈائریکٹر اعجاز رسول کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اعجاز رسول فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔مزید تفصیلات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے ۔ ملزم نے پاکستان کے چھ مختلف شیروں میں اپنے دفاتر کھولے رکھے تھے۔وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے ایکشن لیا اور ملزماں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔ عمران سعید ڈپٹی ڈائریکٹر ایف کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔