پیٹرول کی قیمتوں کو آسمان پر پہچا کر عام آدمی کی زندگی جان لیوا مہنگائی کے ہاتھوں اجیرن کر دی گئی ہے، ذلفقار سرویچ

 
0
270

سجاول،مارچ 02( ٹی این ایس) پاکستا ن پیپلزپارٹی ضلعی سجاول کے انفارمیشن سیکٹری ذلفقار سرویچ نے کہا ہے کہ پیرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمر توڑ اضافے اور بجلی کی لوڈشٹینگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا رلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے پیٹرول کی قیمتوں کو آسمان پر پہچا کر عام آدمی کی زندگی جان لیوا مہنگائی کے ہاتھوں اجیرن کر دی گئی ہے رہی کسر بجلی کی تویل ترین لوڈشٹینگ نے پوری کردی ہے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جا رہا اس کے باوجود بھی بے شرمی کے ساتھ عوام کو رلیف اور سہولتیں دینے اور ملک سے بجلی کی لوڈشٹینگ ختم کرنے کا دعوا کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سجاول کے انفارمیشن سیکٹری ذلفقار سرویچ نے ٹی این ایس سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اب ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور بجلی کی لوڈشٹینگ میں تحاشہ اضافے کا سوموٹو ایکشن لیا جائے اور عوام کو مہنگائی کے عزاب سے نجات دلائی جائے۔