رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ٗ ایوان بالا کو ختم کر نے کا مشورہ 

 
0
266

اسلام آباد مارچ 3(ٹی این ایس) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ۔جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا کو ختم کردینا چاہیے ، سینیٹ میں 95 فیصد لوگ کرپشن کے ذریعے آتے ہیں، جو کروڑوں لگائیگا ٗوہ اربوں روپے کمائے گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے 50 ارب روپے میں ایم کیو ایم کو خرید لیا ہے۔