اسلام آباد، مارچ 04 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ ایمپلائزکوآپرائٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں اتحاد گروپ نے سابق آئی جی اسلام آباد کے زیر قیادت گروپ کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ روز وزارت داخلہ کی ایمپلائزکوآپرائٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات ہوئے جن میں سوسائٹی کے اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انتخابات میں اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار آصف نواز وڑائچ نے 853 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان صرف 64ووٹ حاصل کر سکے۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر اتحاد گروپ کے آفتاب شاہ ،نائب صدر چوہدری گلزار گجر اور فنانس سیکرٹری کیلئے سردار سبیل ممتاز خان بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے ایگزیکٹیو ممبران میں ناصر بشیر گوندل ،905 ،فرحان صدیق 895،خورشید احمد 899،غلام جان 900 اور چوہدری شریف 907ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس موقع پر ممبران سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر آصف نواز وڑائچ،جنرل سیکرٹری آفتاب شاہ اور فنانس سیکرٹری سردار سبیل ممتاز خان نے کہا کہ ہم نے دوران الیکشن جو بھی وعدے کئے تھے وہ ہم پورے کریں گے ،ممبران سوسائٹی کو روشن مستقبل دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
راجہ مقصود حسین،نسیم انجم،چوہدری شہزاد گوندل،میاں محمد یسین اور عبید قریشی نےنومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے